Thu - 23 May? 2013
تلہ گنگ آن لائن کی نئے اور تیز رفتار سرور پر منتقلی
تلہ گنگ آن لائن نے اپنی سروس اپریل 2009 میں تلہ گنگ کے عوام کو علاقے کی خبروں سے باخبر رکھنے کے لیئے شروع کی گئی . اس ویب سائٹ کو آزمائشی بنیادوں پر شروع کیا گیا مگر لوگوں کے بے حد اصرار پر اس کو باقاعدہ کر دیا گیا. اب آپ لوگوں کو بہتر سروس دینے کے لیئے تلہ گنگ آن لائن کو نئے اور تیز ترین سرور پر منتقل کر دیا گیا ہے. اب آپ موبائل پر بھی خبریں پڑھ سکیں گے. فی الحال آپ یہاں پر سائٹ دیکھ سکتے ہیں چند دن بعد باقاعدہ طور تلہ گنگ آن لائن اورتلہ گنگ نیوز پر سائٹ کو لنک کر دیا جائے گا
موٹر سائیکل سوار نوجوان ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق،دوسرے واقعے میں تین افراد شدید زخمی
میال( تلہ گنگ آن لائن ڈاٹ کام)موٹر سائیکل سوار نوجوان ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق،دوسرے واقعے میں تین افراد شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق میال سے نصیر عباس جعفری نے بتایا کہ گزشتہ دن تلہ گنگ کے موضع میال روڈ پر ایک موٹر سائیکل سوار ٹرک کی ٹکر لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔محمد فرحان ولد فتح خان جو ڈھوک بن والی پلی کی طرف سے اپنے موٹر سائیکل پر واپس آرہا تھا کہ سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گیا۔چوٹیں اتنی شدید تھیں کہ وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ٹرک ڈھوک فتح شاہ پر کھڑا مل گیا جبکہ اس کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔ بعد ازاں جاں بحق ہونے والے محمد فرحان کو ہزاروں کی موجودگی میں ان کے گاﺅں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔اسی طرح دوسرا واقع میال کے قریب لیٹی موڑ پر پیش آیا جس میں کار اور ہائی ایس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔میال کے رہائشی ملک نصیر عباس نے بتایا کہ میال کے محلہ عوان آباد لیٹی موڑ پر ایک کارنمبرHF-848تلہ گنگ میانوالی روڈ پر آ رہی تھی کہ اچانک سامنے سے آنے والی ہائی ایس نمبرKB-5877سے ٹکرا گئی۔کار بری طرح تباہ ہو گئی۔اس واقع میں تین افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر فوجی فاﺅنڈیشن نزد دندہ شاہ بلاول میں منتقل کیا گیاابتدائی طبی امداد کے بعد شدید زخمیوں کو راولپنڈی ہسپتال بھیج دیا گیا۔
پچنند کا پہلا سلسلہ وار اخبار ”اپنا تلہ گنگ“ شائع ہو کر مارکیٹ میں آگیا
پچنند(تلہ گنگ آن لائن ڈاٹ کام) پچنند کا پہلا سلسلہ وار اخبار ”اپنا تلہ گنگ“ شائع ہو کر مارکیٹ میں آچکا ہے۔سلسلہ وار ”اپنا تلہ گنگ“ فخر ایشیاءپچنندکے معروف صحافی انجم آفاقی نے شائع کروایا ہے۔خوبصورت پرنٹنگ اور دیدہ زیب ڈیزائنگ کے ساتھ تحصیل تلہ گنگ کے علاقائی مسائل پر مبنی خبروں، مشہور و معروف شخصیات کے کالمز، گلدستہ، ادبی دنیا سمیت بے شمار نئے سلسلے شامل کیئے گئے ہیں۔اہلیان علاقہ نے انجم آفاقی کو اپنا تلہ گنگ کے پہلے ایڈیشن پر مبارکباد پیش کی اور ان کے تلہ گنگ کے حوالے سے قلمی خدمات کو بے حد سراہا۔اس موقع پر انہوں نے اہلیان تلہ گنگ کو ایک پیغام میں کہا کہ بے مثل تلہ گنگ ہر تلہ گنگیئے کا خواب ہونا چایئے، آﺅ سب مل کر تلہ گنگ سے پیار کا اظہار کریں اور اس کی ترقی میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔
محکمہ سوشل ویلفیئر و کمیونٹی ڈویلپمنٹ چکوال کے زیر اہتمام ضلع چکوال کی تمام ورکنگ انٹرنیشنل، نیشنل اور مقامی این جی اوز اور سرکاری محکموں کے درمیان رابطہ کار کے استحکام کےلئے سیمینار
چکوال (تلہ گنگ آن لائن ڈاٹ کام) محکمہ سوشل ویلفیئر و کمیونٹی ڈویلپمنٹ چکوال کے زیر اہتمام ضلع چکوال کی تمام ورکنگ انٹرنیشنل، نیشنل اور مقامی این جی اوز اور سرکاری محکموں کے درمیان رابطہ کار کے مزید استحکام کےلئے منعقدہ سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن سوشل ویلفیئر بورڈ مہوش سلطانہ نے کہا کہ توانائیوں اور اخراجات میں کمی لانے کےلئے اور رابطہ کار کی مضبوطی کےلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا ہونا ناگزیر ہے۔ اس پارٹنر شپ کے ذریعہ سے ہی فلاحی اور سماجی انقلاب لایا جا سکتا ہے۔ مہوش سلطانہ نے این جی اوز کو خاموش انقلاب کے علمبردار قرار دیا۔ سیمینار میں ضلع چکوال کی تمام این جی اوز، میڈیا اور ضلعی افسران نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی پی او چکوال سید علی محسن نے کہا کہ میں انسانی حقوق کے حوالے سے تمام غیر سرکاری تنظیموں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ضلع چکوال کے کسی بھی کونے میں بھی ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو میرے نوٹس میں لائیں میں ایکشن لوں گا اور پولیس کی مدعیت میں میں نے پرچے درج کرا کر انسانی حقوق کی پامالی کو روکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تفتیش فنڈ قائم کر کے تفتیشی افسر کی رشوت کا دروازہ بند کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رشوت اور بدعنوانی کے خلاف میری جنگ ہے اور ہم اس پر لعنت بھیجتے ہیں۔ ڈی او سوشل ویلفیئر راجہ تنویر صفدر نے کہا کہ یہ سیمینار وقت کی ضرورت ہے اور اس کے ذریعہ سے ہم ضلع چکوال کو پنجاب کا نمبر ون ماڈل ضلع بنائیں گے۔ معروف سماجی کارکن راجہ مجاہد افسر نے ڈی او سوشل ویلفیئر کو سیمینار کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم انسانیت کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں اور مقدور بھر کاوش جاری رکھیں گے۔ سیمینار سے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ناصر، آفتاب اعوان، بلال کوثر، پلان پروگرام آفیسر بابر سلیم اور نمائندگان این جی اوز و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
میانوالی روڈ پر نیٹو آئل ٹینکر سے پائپ لگا کر آئل چوری کرنے والے ڈرائیور،کلینر سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا
تلہ گنگ (تلہ گنگ آن لائن ڈاٹ کام)تلہ گنگ میانوالی روڈ پر نیٹو آئل ٹینکر سے پائپ لگا کر آئل چوری کرنے والے ڈرائیور،کلینر سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر تلہ گنگ نے مخبر کی اطلاع پر تلہ گنگ میانوالی روڈ پر موضع پیڑہ فتحال لین روڈ کے قریب نیٹو آئل ٹینکر نمبری TLH 230سے پائپ کے ذریعے آئل چوری کرتے ہوئے ڈرائیور محمد عدیل ولد محمد دین اور کلینر امان اللہ ولد محمد نعیم ہمراہ شیر محمد ولد مہر خان کو گرفتار کر لیا اور موقع پر موجود سوزوکی پک اپ بھی قبضہ میں لے لی ۔ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 406/379/411ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
ٹہی میں کھلیانوں میں پڑی سو من سے زائد کی گندم آگ لگنے کے باعث خاکستر ہو گئی لاکھوں کا نقصان
تلہ گنگ (تلہ گنگ آن لائن ڈاٹ کام) تلہ گنگ کے نواحی گاﺅں ٹہی میں کھلیانوں میں پڑی سو من سے زائد کی گندم آگ لگنے کے باعث خاکستر ہو گئی لاکھوں کا نقصان۔تفصیلات کے مطابق محمد عمران ولد غلام حسین ساکن ٹہی کی سو من سے زاید گندم کھلیانوں میں پڑی تھے کہ کھیتوں کے قریب گزرنے والی بجلی کی تار سے سپارکنگ کے باعث اس میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں دیکھتے ہی دیکھتے گندم جل کر خاکستر ہو گئی ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ٹی ایم اے کے فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پاکر اردگرد میں پڑی گندم کو بچا لیا ۔
